سوناکشی سنہا کا اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل
حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا […]
حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کے فوراً بعد ہی اس جوڑی کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔
ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب سوناکشی اور ظہیر کو شادی کے دو روز بعد ہی اسپتال باہر آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم بعد میں بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اداکارہ کے والد اسپتال میں تھے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد 23 جون 2024ء کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے ’سول میرج‘ کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟