اننت رادھیکا کی سنگیت میں جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل
ممبئی: اننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی […]
ممبئی: اننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے، جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں گلوکار کو اننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہئ، اُنہوں نے اپنے مشہور گانوں ‘لو یور سیلف ‘ اور ‘بیبی ‘ پر پرفارم کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں اور شوبز شخصیات نے جسٹن بیبر کے ساتھ ساتھ اُن کا گانا گایا۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟