’رشتے کے لئے عورتیں پوچھتی تھیں کہ۔۔۔‘ سعدیہ فیصل رشتہ مانگنے والیوں کے خلاف پھٹ پڑیں

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی، اداکارہ سعدیہ فیصل نے رشتہ مانگنے کے لیے ان کے گھر آنے والیوں پر پھٹ پڑیں۔ اداکارہ سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا ہے، اس پوڈکاسٹ کی ایک وائرل ویڈیو میں سعدیہ فیصل نے پاکستان میں […]

 0  4
’رشتے کے لئے عورتیں پوچھتی تھیں کہ۔۔۔‘ سعدیہ فیصل رشتہ مانگنے والیوں کے خلاف پھٹ پڑیں

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی، اداکارہ سعدیہ فیصل نے رشتہ مانگنے کے لیے ان کے گھر آنے والیوں پر پھٹ پڑیں۔

اداکارہ سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا ہے، اس پوڈکاسٹ کی ایک وائرل ویڈیو میں سعدیہ فیصل نے پاکستان میں لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتہ کلچر پر کھل کر بات کی اور کہا اگرچہ اب بہت ساری چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں لیکن ابھی تک بعض باتیں ماضی جیسی ہی ہیں۔

سعدیہ فیصل نے کہا کہ میری شادی ہونے سے پہلے میرے لیے بھی بہت سارے رشتے آتے تھے اور رشتہ لے کر آنے والی ہر خاتون کے بہت سارے مطالبے ہوتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے رشتے لے کر آنے والی آنٹیاں اپنے بیٹوں کی شکل و صورت دیکھنے کے بجائے ہونے والی بہو کی شکل و صورت اور ان کے کھانے بنانے کی صلاحیت سمیت دیگر باتوں کے بارے میں پوچھتی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے لیے آنے والے رشتوں کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے رشتہ لے کر آنے سے پہلے ہی ان کی والدہ سے فون پر ان کی رنگت اور آنکھوں سمیت بالوں سے متعلق معلومات لی۔

سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ خاتون نے والدہ سے پوچھا کہ میری رنگت گوری یا کالی؟ میری آنکھیں کیسی ہیں اور بال کتنے لمبے ہیں؟ جب وہ خاتون میرے گھر رشتہ لے کر آئیں تو انہوں نے بہت سارا سونا پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مجھ سے کھانا بنانے سے متعلق پوچھنے لگیں، جس پر مجھے غصہ آگیا اور میں  نے رشتہ لے کر آنے والی خاتون کو الٹی سیدھی باتیں سنائیں، جس پر ان کی میری والدہ بھی ناراض ہوئیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow