کیا ایشوریا کی بیٹی آردھیا نے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی؟
ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان انکی بیتی آرادھیا کے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی حقیقیت سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دیکھایا گیا تھا کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور ایشوریا […]
ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان انکی بیتی آرادھیا کے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی حقیقیت سامنے آگئی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دیکھایا گیا تھا کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے آردھیا ملاقات کرہی ہیں اور وہ انھیں گلے بھی لگارہے ہیں۔
ویڈیو ایک لڑکی آرادھیا سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے اور سلمان خان کو گلے لگاتی ہے، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اس ویڈیو نے صارفین کی کافی توجہ حاصل کی۔
شائقین نے قیاس کیا کہ ایشوریہ اور سلمان کے درمیان کچھ چل رہا ہے، تاہم سچائی یہ ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے، سلمان اور آدھیا کی ملاقات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
سکندر کے سیٹ پر سلمان سے ملنے والی لڑکی آرادھیا نہیں بلکہ بھارتی باکسر نکھت زرین تھی، ویڈیو میں آرادھیا کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے جو بعد میں وائرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ میں یہ قصہ مشہور ہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے ایک زمانے میں بہت قریب تھے، سلمان اور ایشوریہ نے 1999 میں رومانوی فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ شروع کی تھی۔
آخرکار وہ 2002 میں الگ ہو گئے جب ایشوریہ نے الزام لگایا تھا کہ سلمان ایک شرابی ہے اور اس نے اسے زبانی، جسمانی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، ان کی علیحدگی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے سے کبھی ملتے نظر نہیں آئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟