فہد شیخ نے ’حسرت‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔ ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں فہد شیخ (ارہم)، کرن حق (ثنایا)، جینیس ٹیسا (فبیحہ)، سبحان اعوان (حمزہ)، روبینہ اشرف، پروین اکبر، چائلڈ اسٹار حورین، شرمین علی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض […]

 0  3
فہد شیخ نے ’حسرت‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں فہد شیخ (ارہم)، کرن حق (ثنایا)، جینیس ٹیسا (فبیحہ)، سبحان اعوان (حمزہ)، روبینہ اشرف، پروین اکبر، چائلڈ اسٹار حورین، شرمین علی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندہ رضوی نے لکھی ہے۔

تاہم اب فہد شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کرن حق کے ساتھ شوٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ ٹیم کا تعارف بھی کروا رہے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ ’کیا ثنایا ارہم کے ساتھ رہنے کا انتخاب کرے گی؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رائے دی جارہی ہے کہ ثنایا ارہم کے ساتھ ہی ہوگی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ فبیحہ کے ساتھ بھی برا ہورہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ تو اگلی قسط دیکھ کر ہی اندازہ ہوسکے گا، حسرت کی اگلی قسط شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow