ہیرا منڈی: ذہنی طور پر تیار تھی کہ سخت تنقید کا سامنا ہوگا، شرمین سیگل

ممبئی: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل خود پر ہونے والی تنقید پر بول پڑیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمین سیگل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں طویل عرصے سے اپنی ذہنی صحت پر کام کر رہی ہوں، یہ صرف اداکاری […]

 0  9
ہیرا منڈی: ذہنی طور پر تیار تھی کہ سخت تنقید کا سامنا ہوگا، شرمین سیگل

ممبئی: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل خود پر ہونے والی تنقید پر بول پڑیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمین سیگل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں طویل عرصے سے اپنی ذہنی صحت پر کام کر رہی ہوں، یہ صرف اداکاری کیلیے نہیں بلکہ جب آپ خود کو بہتر سمجھنے لگتے ہیں تو یہ بہت آسان ہو جاتا ہے۔

شرمین سیگل نے بتایا کہ میں نے اداکاری کے پیشے کا انتخاب سامعین کو محظوظ کرنے کیلیے کیا، اس لیے میں ردعمل اور تنقید کیلیے تیار تھی لیکن مجھے بہت سارا پیار بھی ملا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہم تنقید کے بارے میں سوچ کر مثبت چیزوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور شاید پہلے دن میں نے ایسا ہی کیا تھا، میں نے تھوڑی سے بے چینی محسوس کی تھی لیکن بعد میں سب ٹھیک ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر آپ اندرونی مکالمہ کرتے رہتے ہیں اور پھر خود کو باہر نکالتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ بعد میں اس کا مجھ پر اتنا اثر ہوا۔

’عالم زیب‘ نے کہا کہ میں کسی ایسے شخص پر توجہ نہیں دے سکتی جس نے میرے بارے میں منفی باتیں لکھنے کیلیے اپنا وقت برباد کیا ہو، اگر تنقید میرے اچھے کیلیے ہوگی تو میں اس پر ضرور توجہ دوں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow