امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بھارتی اداکار؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے والا یہ اداکار،میگا اسٹار امیتابھ بچن سے بھی زیادہ فیس وصول کرتا تھا، جبکہ 1650 کروڑ کے خطیر اثاثوں کا مالک ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت سے جن اداکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے ان میں تیلگو سنیما کا ایک لیجنڈری اداکار بھی شامل […]

 0  1
امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بھارتی اداکار؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے والا یہ اداکار،میگا اسٹار امیتابھ بچن سے بھی زیادہ فیس وصول کرتا تھا، جبکہ 1650 کروڑ کے خطیر اثاثوں کا مالک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت سے جن اداکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے ان میں تیلگو سنیما کا ایک لیجنڈری اداکار بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اداکار کا نام چرنجیوی ہیں جنہوں نے 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انکے پاس 1650 کروڑ بھارتی روپے کی شاندار مالیت کے اثاثے موجود ہیں۔

تیلگو اداکار چرنجیوی کی فلمیں ہمیشہ سے ہی باکس آفس پر بڑا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں، ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے برانڈ ویلیو نے بھی انہیں مالی طور پر مضبوط بنایا ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں، اشتہارات، اور دیگر پراجیکٹس سے حاصل ہوتا ہے۔

تیلگو اداکار چرنجیوی ایک وقت میں امیتابھ بچن کے اسٹارڈم کو ٹکر دیتے تھے اور فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے اداکار تھے۔

ان کی معروف فلموں میں کھیدی، گھرانا موگوڈو، گینگ لیڈر، اندرا، سائی را نرسمہا ریڈی اور والٹیر ویرایا شامل ہیں۔

معروف اداکار درجنوں ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، جن میں 10 فلم فیئر اور 4 نندی ایوارڈز شامل ہیں، وہ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن دونوں ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

اُنہوں نے صرف فلموں سے ہی مقبولیت حاصل نہیں کی بلکہ 2008 میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی پارٹی‘پراجا راجم‘ کی بنیاد رکھی۔ جس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow