’پشپا 2‘ کے میکرز نے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا
جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی زیر تکمیل فلم ’پشپا 2‘ کے میکرز نے مداحوں کو فلم کی اپڈیٹ دیتے ہوئے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا۔ ٹالی وڈ کے اداکار اللو ارجن نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے فلم کا ایک شاندار پوسٹر […]
جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی زیر تکمیل فلم ’پشپا 2‘ کے میکرز نے مداحوں کو فلم کی اپڈیٹ دیتے ہوئے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا۔
ٹالی وڈ کے اداکار اللو ارجن نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے فلم کا ایک شاندار پوسٹر مداحوں کیلئے جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع کردی۔
اداکار اللو ارجن کو انسٹاگرام پر جاری پوسٹر میں ایک کرسی انتہائی پر اعتماد طریقے سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹر میں فلم پشپا سے ان کے کردار پشپا راج کی وہی ادا ہے جسے مداحوں کی جانب سے فلم کے پہلے حصے میں خوب پسند کیا گیا تھا۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے حاصل کر لیے۔
فلم ’پشپا دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ’پشپا دی رُول‘ 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔
واضح رہے کہ پشپا 2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، تیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟