اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہوں، حرا مانی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہیں۔ اداکاہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کیریئر، نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہا خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی نے مجھے وہ کچھ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہیں۔
اداکاہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کیریئر، نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہا خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی نے مجھے وہ کچھ دیا جو میں چاہتی تھی، ماضی کے مقابلے میں متحمل مزاج ہوگئی، اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہوں۔
حرا مانی نے کہا کہ زندگی بہت کچھ سکھا دیتی ہے اور میں نے بھی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اُٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی مولا جٹ جیسی فلم دیکھ کر رشک ہوتا ہے کہ شاید میں بھی ایسا کردار کر سکتی لیکن پھر جب اپنے گھر میں اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو سب کچھ بھول جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بس یہی زندگی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ میرے بچوں کے لیے صرف میں ہی ان کی ماں ہوں اور میری جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، یہی مجھے حسد کرنے سے روکتا ہے اور میں زندگی میں جو مل گیا اس سے خوش رہتی ہوں۔
واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟