مومل شیخ نے شوہر کو بال ڈائی کروانے کیوں منع کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہر کی نہ تو کلین شیو پسند ہے اور نہ ہی ان کے کالے بال اچھے لگتے ہیں۔ اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی، […]
کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہر کی نہ تو کلین شیو پسند ہے اور نہ ہی ان کے کالے بال اچھے لگتے ہیں۔
اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔
پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں، ہماری پہلی ملاقات کسی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے بتایا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں اور جب یہ کلین شیو ہوکر آئیں تو میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر نادر نے بتایا کہ یہ مجھے بال ڈائی نہیں کرنے دیتیں اور کلین شیو بھی نہیں کرتا بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟