تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی تلخ واقعے سے متعلق انکشاف […]
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی تلخ واقعے سے متعلق انکشاف کیا۔
تاپسی پنو نے بتایا کہ میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، دہلی میں رہنے والے اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا، کہا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟