گووند نامدیو نے کم عمر اداکارہ کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑی
بالی ووڈ کے 70 سالہ سینئر اداکار گووند نامدیو نے 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووند نامدیو کے حوالے سے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ ان کے اور اداکارہ شیوانگی کے درمیان افیئر چل رہا […]
بالی ووڈ کے 70 سالہ سینئر اداکار گووند نامدیو نے 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووند نامدیو کے حوالے سے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ ان کے اور اداکارہ شیوانگی کے درمیان افیئر چل رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شیوانگی ورما نے کچھ دن پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گووند نامدیو کے ساتھ تصویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ پیار کی کوئی عمر اور کوئی حد نہیں ہوتی۔
اس پوسٹ کے بعد ان دونوں اداکاروں کے درمیان افیئر کی افواہوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اب ان افواہوں پر سینئر اداکار کی جانب سے وضاحت دے دی گئی ہے۔
گووند نامدیو نے اب ایک بیان جاری کیا ہے کہ یہ صرف افواہیں ہیں، وائرل ہونے والی تصویر آنے والے پروجیکٹ سے متعلق ہے جس کا میری ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔
اداکار نے کہا کہ اندور میں ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے جس میں ہم دونوں ساتھ کام کر رہے ہیں، یہ اسی فلم کا حصہ ہے، اس فلم کی کہانی کچھ ایسی ہے کہ جس میں ایک معمر شخص کو ایک نوجوان اداکارہ سے پیار ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووند نامدیو کا بیان سامنے آنے کے بعد اب ان سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟