پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   View this post on Instagram   A post shared by […]

 0  2
پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ  گئے، تصاویر وائرل

بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا کی شادی 15 مارچ جمعہ کے روز دہلی این سی آر میں ہوئی جس میں ان کے خاندان کے قریبی افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب سے پہلے پلکٹ سمراٹ کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں دولہے کو خوشی سے جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Delhi Times (@delhi.times)

تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں بےحد خوش نظر آرہے ہیں ۔

شادی کی تقریب کے لیے، کریتی نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب بن کیا جبکہ پلکت نے سبز رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پلکٹ اور کریتی نے پنجابی رسم و رواج سے شادی کی، تقریب میں صرف محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ جوڑے کی ہلدی کی تقریب 15 مارچ 2024 کو ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریبات میں قریبی دوست فرحان اختر، ریچا چڈھا اور میکا سنگھ سمیت صرف 200 مہمانوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ کریتی کھربندا اور پلکٹ سمراٹ نے 2018 کی فلم ویرے کی ویڈنگ میں ساتھ کام کیا، انہوں نے 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم پاگل پنتی میں بھی اسکرین شیئر کی۔

واضح رہے کہ جوڑے کی رواں سال جنوری میں منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، پلکٹ سمراٹ نے پہلے شویتا روہیرا سے شادی کی تھی جبکہ 2019 سے پلکٹ اور کریتی تعلقات میں ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow