شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کا ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص؛ ویڈیو وائرل

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کا ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص؛ ویڈیو وائرل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کی ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت ... Read more

 0  3
شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کا ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص؛ ویڈیو وائرل

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کا ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کی ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت دیگر بالی ووڈ فنکاروں میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اسٹیج پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر مووی آر آر آر کے عالمی انعام یافتہ نغمے ناچو ناچو پر رقص کرنے کی بھی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خانز ناچو ناچو کے مشکل ترین ’’اسٹیپس‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تینوں ناکام ہوجاتے ہیں۔

تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹارز عامر، سلمان، شاہ رخ ساؤتھ انڈین اسٹارز رام چرن اور این ٹی آر جونیئر جیسا رقص کرنے میں ناکام ہوگئے اور اپنی اس ناکامی کا اظہار بھی کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow