ہانیہ عامر پر فخر ہے وہ ایک دن بالی ووڈ میں کام کریں گی، ریحام خان
برطانوی نژاد پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی ڈیبیو فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہیں ہانیہ پر فخر وہ ہ ایک بالی ووڈ میں کام کریں گی۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر پر بہت فخر ہے اور یہ مجھے بہت […]
برطانوی نژاد پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی ڈیبیو فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہیں ہانیہ پر فخر وہ ہ ایک بالی ووڈ میں کام کریں گی۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر پر بہت فخر ہے اور یہ مجھے بہت جذباتی کرتا ہے، میری فلم جانان میں وہ واحد اداکار تھی جسے میں نے کاسٹ کیا اور وہ میری پہلی پسند تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر میں ٹیلنت تھا اس لیے اگر میں نہیں تو شاید کسی اور نے اسے دریافت کیا ہوتا اور اس لیے یہ مکمل طور پر اس کی کامیابی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے انہیں کاسٹ کیا۔
ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر رو ماڈل ہیں، وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جب کوئی اپنی زندگی کو اس طرح موڑ دیتا ہے تومجھے بہت فخر اور خوشی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ پنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور دعا گو ہیں کہ انہیں بالی ووڈ میں اچھا کردار ملے گا جسے وہ ضرور کریں گی۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ دیکھ رہی ہیں اور اس میں ہانیہ کی اداکاری شاندار ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے علاوہ کبھی میں کبھی تم کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ بھی شہ سرخیوں میں ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری بھی شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، کبھی میں کبھی تم ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟