’اسکویڈ گیم‘ کے اداکار کو جنسی ہراسانی کیس میں قید کی سزا
جنوبی کوریا کی مشہور سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کے اداکار او یونگ سو کو جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نے 79 سالہ اداکار او یونگ سو کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی اور اسے 2 سال […]
جنوبی کوریا کی مشہور سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کے اداکار او یونگ سو کو جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نے 79 سالہ اداکار او یونگ سو کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی اور اسے 2 سال کے لیے معطل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار پر 2022 میں ایک خاتون کے ساتھ دو بار جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ اداکار او یونگ نے ان الزامات کی تردید کردی۔
او یونگ سو کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ان کے پاس 7 دن ہیں، اداکار پر 2022 میں ہی فرد جرم عائد کی گئی تھی، اس سے قبل استغاثہ نے ایک سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یونگ سو کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعدا نہیں جنوبی کوریا میں آنے والی فلم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، پاکستان میں یہ شو نیٹ فلکس پر اپنے پریمیئر کے ایک ماہ بعد بھی پہلے نمبر پر ہے۔
اسکویڈ گیم 9 حصوں پر مشتمل تھرلر ڈسٹوپین سیریز ہے جس کی کہانی ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو 45.6 بلین وون یعنی 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان لیوا کھیل کا حصہ بنتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟