زارا نور اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی نور جہاں کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنی نومولود نواسی کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا […]
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی نور جہاں کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنی نومولود نواسی کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی ننھی نواسی کو دیکھ رہی ہیں لیکن تصویر میں اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ‘۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں 27 مارچ کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔
زارا نور اور اسد صدیقی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اسد صدیقی نے ماضی میں ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟