ثنا مقبول کو ’بگ باس‘ کا ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکار انیل کپور کی میزبانی میں ہونے والے متنازع رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کا ٹائٹل اداکارہ ثنا مقبول نے اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 میں 16 شخصیات نے شرکت کی تاہم فائنل کا تاج اداکارہ ثنا […]
بالی ووڈ کی معروف اداکار انیل کپور کی میزبانی میں ہونے والے متنازع رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کا ٹائٹل اداکارہ ثنا مقبول نے اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 میں 16 شخصیات نے شرکت کی تاہم فائنل کا تاج اداکارہ ثنا مقبول کے سر پر سج گیا، کامیابی کے ساتھ ہی ثنا مقبول کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
ثنا مقبول کو ٹائٹل جیتنے پر 25 لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔
گرینڈ فنالے میں پانچ امیدوار پہنچے تھے جن میں ثنا مقبول، اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، سائی کیتن راؤ اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھے۔
فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک جبکہ دوسرے راؤنڈ میں رنویر شوری ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل کا کڑا مقابلہ اس شو کے دو بہترین دوستوں یعنی ریپر نیزی اور ثنا مقبول کے درمیان ہوا، جسے ثنا نے باآسانی اپنے نام کر لیا۔
ایک وقت ایسا آیا جب میں بالکل اکیلی رہ گئی، ثنا مقبول
ثنا مقبول نے کامیابی کے بعد کہا کہ مجھ سے محبت کرنے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے مجھے ضدی ثنا سے ضدی فاتح ثنا میں تبدیل کر دیا ہے۔‘ انھوں نے اپنی جیت کو ریپر نائزی کے نام وقف کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں ’میری صلاحیتوں پر پورا یقین تھا۔‘
انہوں نے بگ باس کے گھر میں اپنے تجربات کو شيئر کرتے ہوئے کہا کہ’پہلے دو ہفتوں میں سب کچھ ٹھیک تھا۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا چیزیں بدلتی گئیں اور لوگ بدلتے رہے۔ جو لوگ ساتھ بیٹھتے تھے وہ آپ کے بارے میں برا بھلا کہنے لگے اور جو ساتھ نہیں بیٹھتے تھے وہ آپ کی پیٹھ پیچھے اور بھی زیادہ برائیاں کرنے لگے۔‘
اداکارہ نے بتایا کہ ’ایک وقت ایسا آیا جب میں بالکل اکیلی رہ گئی۔ گھر میں گروپ بن رہے تھے، پھر ایک لمحہ ایسا آیا جب میرے دوستوں نے منہ موڑنا شروع کر دیا اور ایسا محسوس ہوا کہ میرے وہاں بننے والے سارے دوست، جو مجھے سمجھتے تھے، لاڈ پیار کرتے تھے، اور مجھے ہنساتے تھے، اب وہاں نہیں تھے۔‘
ثنا مقبول کون ہیں؟
ثنا مقبول نے سال 2011 میں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔
اداکارہ اب تک کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے سیزن 11 میں بھی شرکت کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟