عروبہ مرزا نے حارث سلیمان کے ساتھ منگنی توڑ دی

شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے حارث سلیمان کے ساتھ منگنی توڑ دی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ میرے ہی رہنا‘ اور رئیلٹی شو ’تماشہ‘ کی ونر اداکارہ عروبہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں منگیتر حارث سلیمان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں […]

 0  3

شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے حارث سلیمان کے ساتھ منگنی توڑ دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ میرے ہی رہنا‘ اور رئیلٹی شو ’تماشہ‘ کی ونر اداکارہ عروبہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں منگیتر حارث سلیمان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اور حارث نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ میرا اور حارث کا ذاتی مشترکہ فیصلہ ہے۔‘

عروبہ مرزا نے کہا کہ ’یہ فیصلہ اگرچہ ہم دونوں کے لیے آسان نہیں لیکن ہم دونوں کی آںے والی زندگی کے لیے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگی میں آگے بڑھیں۔‘

عروبہ مرزا

اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ عروبہ اور حارث سلیمان نے 2022 میں دھوم دھام سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شوبز کی مختلف ویب سائٹس کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا پہلے بھی طلاق ہوچکی ہے اور ان کی ایک بیٹی علیشا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow