پوجا بھٹ کس نامور اداکار کیساتھ 27 سال بعد اسکرین پر واپس آ رہی ہیں؟
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ انڈسٹری کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی کے ساتھ 27 سال بعد اسکرین پر واپسی آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرٹینمنٹ کمپنی لائنز گیٹ ایکشن سے بھرپور ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس میں پوجا بھٹ آئرن لیڈی کا کردار […]
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ انڈسٹری کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی کے ساتھ 27 سال بعد اسکرین پر واپسی آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرٹینمنٹ کمپنی لائنز گیٹ ایکشن سے بھرپور ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس میں پوجا بھٹ آئرن لیڈی کا کردار ادا کریں گی۔
پوجا بھٹ اور ان کی بہنوں کیلیے فلموں میں مضبوط خواتین کے کردار بخوبی ادا کرنا کوئی نئی بات نہیں۔
اداکارہ و ڈائریکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لائنز گیٹ کی آئندہ آنے والی فلم کے سیٹ سے اپنی تصویر جاری کی اور ساتھ میں یہ بھی خوشخبری سنائی کہ وہ سنیل شیٹی کے ساتھ نطر آئیں گی۔
پوجا بھٹ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بار پھر سنیل شیٹی کے ساتھ کام کرنے والی ہوں۔
یاد رہے کہ پوجا بھٹ اور سنیل شیٹی نے 27 سال قبل فلم ’بارڈر‘ میں ساتھ کام کیا تھا جس کے ہدایت کاری لیجنڈری جے پی دتہ تھے۔ یہ فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ پر فلمائی گئی تھی۔
’بارڈر‘ کی کاسٹ میں سنی دیول، سنیل شیٹی، جیکی شروف، اکشے کھنہ، سدیش بیری، پونیت اسار، کلبھوشن کھربندا، تبو، راکھی، پوجا بھٹ اور شربانی مکھرجی شامل تھے۔
فلم نے دنیا بھر میں 655.7 ملین (بھارتی روپے) کی زبردست کمارئی کی تھی۔ یہ 1990 کی دہائی کی چوتھی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم رہی۔
پوجا بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ’بارڈر‘ کے سیکوئل بننے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، سیکوئل کے حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟