اداکارہ دیدار اور کرکٹر عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستانی اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔  اسٹیج اداکارہ دیدار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالزاق کی جانب سے شادی کی پیشکش اور ان کی شرط سے متعلق انکشاف کیا ہے […]

 0  0

پاکستانی اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

 اسٹیج اداکارہ دیدار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالزاق کی جانب سے شادی کی پیشکش اور ان کی شرط سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سابقہ اداکارہ دیدار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرزاق کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں اور میں کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے اسی وقت اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور میں یہ جاری رکھنا چاہتی تھی۔

دیدار نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 برس تھی اور وہ 21 برس کے تھے، ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں چل سکے تو ہم الگ ہو گئے لیکن آج بھی جب کبھی ہم کسی تقریب میں ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں۔

wدوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق نے بھی ماضی میں اس حوالے سے بات کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ سابقہ اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار سے ماضی میں محبت ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت تھی، ہماری بہت اچھی دوستی تھی، میں ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں نے انہیں اسٹیج چھوڑنے کا کہا اور فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا۔

سابق کھلاڑی نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس چھوڑ دے کیونکہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا نہیں تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کر دیا، جس پر ہم نے رشتہ ختم کرنے کو ترجیح دی کیونکہ ایسے ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow