ارشد وارثی نے سپراسٹار پربھاس کو جوکر کیوں قرار دیا؟

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی نے فلم کالکی 2898 اے ڈی دیکھنے کے بعد سپراسٹار پربھاس کو جوکر قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے منا بھائی ایم بی بی ایس کے معروف اداکار ارشد وارثی نے فلم کے اہم کرداروں میں سے ایک امیتابھ بچن کی […]

 0  10

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی نے فلم کالکی 2898 اے ڈی دیکھنے کے بعد سپراسٹار پربھاس کو جوکر قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے منا بھائی ایم بی بی ایس کے معروف اداکار ارشد وارثی نے فلم کے اہم کرداروں میں سے ایک امیتابھ بچن کی اسٹار پاور کی تعریف کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں نے کالکی دیکھی، مجھے تو نہیں اچھی لگی۔

فلم پر تنقید کرتے ہوئے ارشد نے کہا کہ پربھاس، میں واقعی اداس ہوں کہ وہ کیوں تھا اس فلم میں وہ ایک جوکر کی طرح لگ رہا تھا فلم میں، میں وہاں میل گبسن کو دیکھنا چاہتا ہوں، ڈائریکٹر نے پربھاس کو کیا بنا دیا یار، کیو کرتے ہو ایسا مجھے نہیں سمجھ میں آتا۔

خیال رہے کہ سپر اسٹار پربھاس اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی ‘ نے صرف دس دن میں دنیا بھر سے 800 کروڑ سے زائد بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ کالکی 2898 اے ڈی نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، فلم نے صرف 10 دن کے اندر 800 کروڑ کا بزنس کیا۔

پربھاس کی فلم کو خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پربھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پڈوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے زبردست اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow