واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا بیٹا ورژن لانے کی تیاری

کیلیفورنیا : واٹس ایپ تمام پلیٹ فارمز پر اپنی ایپس میں بہت سے نئے فیچرز شامل کر رہا ہے، حال ہی میں اس نے ’اے آئی‘ اور ’جفی انٹیگریشن‘ کے ذریعے اسٹیکرز کا وسیع انتخاب متعارف کرایا ہے۔ ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کرانے والا ہے، واٹس […]

 0  1

کیلیفورنیا : واٹس ایپ تمام پلیٹ فارمز پر اپنی ایپس میں بہت سے نئے فیچرز شامل کر رہا ہے، حال ہی میں اس نے ’اے آئی‘ اور ’جفی انٹیگریشن‘ کے ذریعے اسٹیکرز کا وسیع انتخاب متعارف کرایا ہے۔

ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کرانے والا ہے، واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن برائے اینڈرائیڈ (2.24.17.19) میں ایک فیچر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ اس فیچر کو "چیٹ تھیم” کہا جا رہا ہے۔

اپ ڈیٹ کے ساتھ ڈویلپرز نے میسنجر میں چیٹ تھیم کے لئے سپورٹ شامل کی ہے، سپورٹ کے تحت صارفین پیغام کا رنگ منتخب کرسکتے ہیں اور پس منظر کی تصویر شامل کرسکتے ہیں۔

اور یہ صارفین کو پیغام اور چیٹ تھریڈ کے بیک گراؤنڈ وال پیپر کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، تاہم یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنے والا فیچر آپ کو مزید کسٹمائزیشن کی اجازت دے گا، بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔یہ نیا فیچر ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی بظاہر وائرلیس آف لائن فائل شیئرنگ پر بھی کام کر رہی ہے۔ سام سنگ نے واٹس ایپ کے لیے گلیکسی اے آئی سپورٹ متعارف کرائی ہے، جو چیٹس اور وائس کالز کے لیے حقیقی وقت میں زبان کا ترجمہ فراہم کرتی ہے۔

اگر آپ اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گوگل پلے اسٹور میں ٹیسٹنگ میں شامل ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کا وقت ہمیشہ دستیاب نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow