رواں سال پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

لاہور: رواں سال صوبہ پنجاب میں بھی پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، چکوال کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے چکوال کے رہائشی چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ رواں سال اب تک پاکستان میں جو کیسز رپورٹ […]

 0  2

لاہور: رواں سال صوبہ پنجاب میں بھی پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، چکوال کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے چکوال کے رہائشی چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ رواں سال اب تک پاکستان میں جو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں یہ بارہواں پولیو کا کیس ریکارڈ ہوا ہے۔

ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ دو پولیو کے کیسز صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ نو پولیو کے کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ملک بھر کے 8 شہروں کے 12 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون اور وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد اور سبی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد اور کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازیٹو نکلا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow