ملک کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری
اسلام آباد: ملک کی سیوریج لائنوں میں پولیووائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، 4 اضلاع کے سیوریج سیمپلز میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد، ملتان، کراچی ایسٹ اور کورنگی کی سیوریج کے نمونے میں پولیو مثبت نکلا ہے، سیوریج نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون اور وائے بی […]
اسلام آباد: ملک کی سیوریج لائنوں میں پولیووائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، 4 اضلاع کے سیوریج سیمپلز میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد، ملتان، کراچی ایسٹ اور کورنگی کی سیوریج کے نمونے میں پولیو مثبت نکلا ہے، سیوریج نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون اور وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا ہے، رواں سال ملک بھر سے 265 سے زائد سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔
رواں سال 58 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیووائرس مثبت نکل چکا ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 9 تا 20 جولائی کے دوران کی گئی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ کراچی ایسٹ کے علاقے چکورا نالے کے سیوریج نمونے پولیو پازیٹو نکلا، رواں سال کراچی ایسٹ کے 24 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے۔
کراچی ایسٹ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق پشین سے ہے، کراچی میں کورنگی نالے کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی کورنگی کے 7 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکل چکے ہیں، کورنگی کی سیوریج میں مقامی طور پر پولیو وائرس پھیل رہا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں کی سیوریج میں پولیووائرس پایا گیا، رواں سال اسلام آباد کے 5 سیوریج سیمپلز میں پولیووائرس پایا گیا، اسلام آباد کی سیوریج میں مقامی طور پر پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملتان کے علاقے علی ٹاؤن کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، رواں سال ملتان کے 3 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکل چکے ہیں، ملتان کی سیوریج کے وائرس کا جینیاتی تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے۔
رواں برس اب تک ملک میں 12 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال بلوچستان سے 9 پولیو کیس رپورٹ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال سندھ سے 2 جبکہ پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، اس سال کے پی، آزاد کشمیر، جی بی اور سلام آباد سے پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟