آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا یقینی خاتمہ، ماہرین کے قیمتی مشورے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے انسان کی شخصیت کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں، جنہیں میک اپ یا کنسیلر کے ذریعے مؤثر طریقے سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے کیا طریقے یا علاج ہے اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرمالوجسٹ ڈاکٹر بتول […]

 0  2
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا یقینی خاتمہ، ماہرین کے قیمتی مشورے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے انسان کی شخصیت کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں، جنہیں میک اپ یا کنسیلر کے ذریعے مؤثر طریقے سے چھپایا نہیں جاسکتا۔

ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے کیا طریقے یا علاج ہے اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرمالوجسٹ ڈاکٹر بتول اور ڈاکٹر لائبہ شیخ نے ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

اس سلسلے میں ایک خاتون کالر نے فون پر بتایا کہ میرے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں مجھے کسی نے پی آر پی کروانے کا مشورہ دیا جس میں نے چار مرتبہ پی آر پی کروائی جس سے بجائے فائدہ ہونے کے نقصان ہوا اور چہرے کی جلد پر خراشیں پڑگئیں اور ساتھ سوجن بھی آگئی۔

ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ڈاکٹر نے پی آر پی کا مشورہ اس لیے دیا ہوگا کہ ان کی سیاہ حلقے بھی ختم ہوجائیں گے اور پگمنٹیشن بھی ٹھیک ہوجائے گی، کیونکہ پی آر پی سے بہت فرق پڑتا ہے۔

پی آر پی کیا ہے؟

ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ پلیٹلیٹ رچ پلازما (پی آر پی) یعنی پلیٹلیٹ سے بھرپور پلازما انجیکشن ایک ایسا علاج ہے جو آپ کے جسم کو ٹینڈنائٹس جیسی چوٹوں اور گٹھیا جیسی حالتوں سے ٹھیک ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مریض کا خون لے کر اس میں سے پیلے اور سرخ پارٹ کو الگ کیا جاتا ہے اور پھر یلو پارٹ یعنی پلازما کا انجکشن لگایا جاتا ہے۔

سیاہ حلقوں

انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے نہایت ضروری ہے کہ پہلے بلڈ ٹیسٹ (سی بی سی) کروایا جائے اور پھر انجیکشن لگایا جائے کیونکہ یہ ہر کسی کے لیے مفید نہیں۔

اس کے علاوہ سیاہ حلقوں کے علاج کیلئے ’کاربوکسی‘ بھی بہت کارآمد عمل ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مریض کو کاربن جیل لگایا جاتا ہے، پھر اس میں لیزر شاٹ دیئے جاتے ہیں۔ جس سے سیاہ حلقے اور پگمنٹیشن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow