وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی کر دی، ڈاکٹر فضل مولا ایڈمنسٹریٹر ایچ او ٹی اے تعینات ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ماتحت ادارے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں طویل عرصے سے خالی عہدے پر تعیناتی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ […]

 0  0

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی کر دی، ڈاکٹر فضل مولا ایڈمنسٹریٹر ایچ او ٹی اے تعینات ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ماتحت ادارے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں طویل عرصے سے خالی عہدے پر تعیناتی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فضل مولا کو ایم پی ٹو اسکیل میں 3 سالہ مدت کے لیے کنٹریکٹ پر ایڈمنسٹریٹر ایچ او ٹی اے تعینات کیا گیا ہے۔

انتظامی امور میں طویل تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر فضل مولا اس سے قبل کیپٹل اسپتال، قومی مرکز برائے بحالی معذوراں سمیت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ کے طور خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر فضل مولا ماضی میں بھی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات رہ چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow