پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ
مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریض میں خطرناک بیماری کی تصدیق خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی ہے، منکی پاکس پازیٹو مریض کی عمر 34 سال ہے اور وہ مردان […]
مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریض میں خطرناک بیماری کی تصدیق خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی ہے، منکی پاکس پازیٹو مریض کی عمر 34 سال ہے اور وہ مردان کا رہائشی ہے۔
منکی پاکس کا مریض رواں مہینے 3 اگست کو سعودی عرب سے باچا خان ایئرپورٹ پشاور پہنچا، منکی پاکس کا مریض پشاور ایئرپورٹ سے گھرچلا گیا تھا۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ مریض نے منکی پاکس علامات ظاہر ہونے پر محکمہ صحت سے رابطہ کیا، 34 سالہ مریض میں 13 اگست کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
منکی پاکس مریض کے قریبی افراد کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے، متاثرہ مریض کے ساتھ فلائٹ میں آنے والوں کی بھی کونٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟