انٹرنیٹ بندش کا اقدام عدالت میں چیلنج، کل اہم سماعت ہوگی

پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کا اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اس اہم کیس کے حوالے سے کل سماعت ہوگی۔ عدالت میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کو سست کردیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی اس طرح بندش سے آئی ٹی سے […]

 0  2

پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کا اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اس اہم کیس کے حوالے سے کل سماعت ہوگی۔

عدالت میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کو سست کردیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی اس طرح بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جارہی ہے اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جارہا ہے، پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کمارہے ہیں۔

عدالت سے استدعا میں کہا گیا کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاؤن نہ کیا جائے، درخواست پر کل ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد سماعت کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow