میٹا کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کیا کہا؟

وزیراعظم پاکستان سے میٹا کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد نے شہباز شریف کو پاکستان، ایشیا پیسیفک میں اپنی سروسز سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کے وفد کی قیادت نائب صدر برائے ایشیا پیسیفک سائمن ملنر کررہے تھے، میٹا کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت […]

 0  1

وزیراعظم پاکستان سے میٹا کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد نے شہباز شریف کو پاکستان، ایشیا پیسیفک میں اپنی سروسز سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے وفد کی قیادت نائب صدر برائے ایشیا پیسیفک سائمن ملنر کررہے تھے، میٹا کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا شعبوں میں بےپناہ استعداد موجود ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی کے فروغ کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی اور اے آئی سے متعلق میٹا کی مہارت سے استفادہ کیا جائےگا، وزیراعظم نے میٹا کے پاکستان میں آپریشنز سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میٹا کے وفد نے شہباز شریف کو پاکستان، ایشیا پیسیفک میں اپنی سروسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

میٹا کے وفد سے اس ملاقات میں شزا فاطمہ، جہانزیب خان، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow