آریان خان کا ڈیبیو کس انداز میں ہو رہا ہے؟
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، آریان خان کے والد شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس اور […]
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، آریان خان کے والد شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سیریز کا اعلان لاس اینجلس میں کیا۔
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوسر گوری خان کی نگرانی میں بننے والی اس نئی سیریز کا پس منظر بالی ووڈ کی فلمی دنیا پر مبنی ہوگا جس کی کہانی ایک باصلاحیت اور پرکشش نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو فلمی دنیا کی چمک دمک اور مشکلات کے بیچ اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ کی شخصیات کے کیمیوز اور منفرد کردار دیکھنے کو ملیں گے۔
اس حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم نیٹ فلکس کے ساتھ اس پروجیکٹ کو پیش کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، یہ کہانی ایک نئے انداز میں فلمی دنیا کی عکاسی کرتی ہے جس میں آریان خان کی محنت اور تخلیقی سوچ اس پروجیکٹ کو یادگار بنائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز 2025 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟