سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر چلتے چلتے کیوں رُک گئے؟ ویڈیو وائرل
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ممبئی ایئر پورٹ پر ننھے مداحوں کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان دبئی سے ممبئی پہنچنے تو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت ننھے […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ممبئی ایئر پورٹ پر ننھے مداحوں کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان دبئی سے ممبئی پہنچنے تو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت ننھے مداح ان کے استقبال کے لئے کھڑے تھے، جنہیں دیکھ کر سلمان خان رک گئے۔
سلمان خان نے اپنی سیکورٹی کو ایک طرف کرتے ہوئے بچوں کو پیار کیا اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔
سلمان خان کی اپنے ننھے مداحوں سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ سلمان خان کو دیکھ کر دوسرے اسٹارز کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے چاہنے والوں (مداحوں) سے کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟