پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی فتح کی تلاش
پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی فتح کی تلاش پی ایس ایل 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی فتح کی تلاش ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں آج ... Read more
پی ایس ایل 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی فتح کی تلاش ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک کھیلے گئے پانچوں میچز میں شکست کھاچکی ہے اور اسے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم پانچ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں تین میں لاہور قلندرز جبکہ دو میں ملتان سلطانز کو فتح حاصل ہوئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟