عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیا

ممبئی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات شروع ہونے سے چند روز قبل بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیا۔ سوشل میڈیا پر اداکار سے متعلق ایک اشتہار زیرِ گردش ہے جس پر کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر […]

 0  3
عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیا

ممبئی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات شروع ہونے سے چند روز قبل بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار سے متعلق ایک اشتہار زیرِ گردش ہے جس پر کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر کر رہے ہیں، تاہم اداکار کی ٹیم نے اس پر وضاحت کی ہے۔

بالی وڈ اسٹار کی ٹیم نے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔

متعلقہ: عامر خان نے اپنی مشہور زمانہ فلم کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا

بیان میں کہا گیا کہ اداکار نے گزشتہ کئی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مہم کے ذریعے عوامی شعور بیدار کرنے کیلیے اپنی کوششیں وقف کی ہیں۔

ٹیم نے کہا کہ ہمیں حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر تشویش ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ عامر خان ایک خاص سیاسی جماعت کو پروموٹ کر رہے ہیں، یہ ویڈیو بالکل غلط ہے۔

’عامر خان نے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلیے حکام کو اطلاع دی ہے۔ کسی سیاسی جماعت کی تشہیر کے بجائے اداکار تمام شہریوں پر زور دینا چاہیں گے کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow