کنگنا رناوت کو راہول گاندھی کی تصویر بگاڑ کر پوسٹ کر مہنگا پڑ گیا
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو کانگریس رہنما راہول گاندھی کی تصویر کو بگاڑ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پہنگا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر راہول گاندھی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کانگریس رہنما گلے میں کراس، ماتھے پر ہلدی اور سندور […]
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو کانگریس رہنما راہول گاندھی کی تصویر کو بگاڑ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر راہول گاندھی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کانگریس رہنما گلے میں کراس، ماتھے پر ہلدی اور سندور کا تلک لگائے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل مذکورہ تصویر کو ایڈٹ کر کے پوسٹ کیا گیا۔
کنگنا رناوت کی جانب سے مذکورہ تصویر پوسٹ کرنے کا مقصد پارلیمنٹ میں ذات پات سے متعلق ان کے حالیہ ریمارکس پر تنقید کرنا تھا۔
مذکورہ تصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ و سیاستدان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں نے کنگنا رناوت کے اس عمل کی سخت مذمت کی اور اسے ایک ناگوار اور اشتعال انگیز فعل قرار دیا۔
دوسری جانب، سپریم کورٹ آف انڈٰا کے سینئر وکیل نریندر مشرا نے کنگنا رناوت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اداکارہ و سیاستدان کے خلاف 40 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔
سینئر وکیل نریندر مشرا نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت کسی کی تصویر کو ایڈٹ کرنا، اس کی شکل بگاڑنا اور بغیر اجازت آن لائن شیئر کرنا غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل راہول گاندھی کی ساکھ متاثر کرتا ہے اور عوامی سطح پر ان کی بدنامی کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟