سارہ علی خان سے خوفزدہ تھی، معروف اداکارہ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں ساتھی اداکارہ و اسٹار کڈ سارہ علی خان سے خوفزدہ رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ میں اور سارہ علی خان ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول […]

 0  1
سارہ علی خان سے خوفزدہ تھی، معروف اداکارہ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں ساتھی اداکارہ و اسٹار کڈ سارہ علی خان سے خوفزدہ رہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ میں اور سارہ علی خان ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ساتھ پڑھتے تھے اور تین سال سینئر تھے۔

پانڈے نے کہا کہ وہ سارہ علی خان سے گھبراتی تھیں اور ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اسکول میں سارہ علی خان کو دیکھ کر چھپ جاتی تھیں، اگر وہ ایک سیرھی سے نیچے اتر رہی ہوتی تھیں تو میں دوسری طرف چلی جاتی تھی۔

اننیا پانڈے کے مطابق وہ ان سے ڈرتی تھیں کہ وہ میرے بارے میں کچھ بھی کہے گی یا کچھ کہنے والی ہوگی۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا اس نے کبھی آپ کو تنگ کیا تو پانڈے نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ میرا نام کیا ہے اور نہ ہی وہ جاننا چاہتی تھی، ہم نے اسکول میں ساتھ ڈرامہ کیا وہ مین کردار میں تھی اور میں نے اس کی چھتری پکڑی ہوئی تھی اس نے میرا نام جاننے کی زحمت نہیں کی۔

اننیا کے مطابق سارہ علی خان کو انہیں یہ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں کہ ’اے لڑکی یہاں آؤ۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب جب میں سارہ کو اسکول ڈیز سے متعلق بتاتی ہوں تو وہ کہتی ہیں کہ یہ کیا بکواس ہے میں نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔

کام کے محاذ پر اننیا پانڈے نے حال ہی میں کرم ادتیہ موٹوانے کی سائبر تھرلر فلم ’سی ٹی آر ایل‘ میں دیکھا گایا تھا جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، ان کی آنے والی فلم اکشے کمار کے ساتھ ’شنکرا‘ ہے۔

دوسری جانب سارہ علی خان ’میٹرو۔۔۔۔ان ڈینو‘ میں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی جبکہ دیگر فلموں میں ’اسکائی فورس‘ اور ’ایگل‘ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow