حرا مانی کی بھائی کی ڈھولکی میں ڈانس کرنیکی ویڈیو وائرل
شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں آگئی، بھائی کی ڈھولکی پر ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، چھوٹے بھائی کی شادی میں مصروف […]
شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں آگئی، بھائی کی ڈھولکی پر ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، چھوٹے بھائی کی شادی میں مصروف حرا مختلف ایونٹس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ان تقریبات میں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں حرا مانی اپنے بھائی کی ڈھولکی کے موقع پر شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں مگر ان کا لباس اور رقص اکثر لوگوں کو نامناسب لگا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ لباس اور ان کے اس طرح کے ڈانس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں مختلف طرح کے مشوروں سے نوازا ہے۔
کئی صارفین نے اپنی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتی ہیں، ان کا رقص اس بات کی نشاندہی کررہا ہے۔
ایک شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان اداکاروں کو پروفیشنل ڈانسر کے ساتھ اپنا موازنہ پسند نہیں، لیکن ان کی طرح اپنے نجی پروگراموں میں ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے شادی میں ڈانس پسند نہیں، وہ سستے اور بے ہودہ لگتے ہیں‘، دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی اسی لباس میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟