میری بیٹی رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا سے جلتی ہے، ردھیما کپور

ردھیما کپور ساہنی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ سپراسٹار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی ننھی بیٹی راہا کپور سے جلتی ہے۔ نیٹ فلکس کی ’فیبولس لائیوز ویس بالی ووڈ وائیوز‘ کے نئے سیزن سے ردھیما کپور کی انٹرویو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان […]

 0  0
میری بیٹی رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا سے جلتی ہے، ردھیما کپور

ردھیما کپور ساہنی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ سپراسٹار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی ننھی بیٹی راہا کپور سے جلتی ہے۔

نیٹ فلکس کی ’فیبولس لائیوز ویس بالی ووڈ وائیوز‘ کے نئے سیزن سے ردھیما کپور کی انٹرویو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سمارا اپنی کزن راہا سے بہت جیلس ہوتی ہے، اس موقع پر ان کے ساتھ شوہر بھارت ساہنی اور نیتو کپور بھی موجود تھے۔

اس انٹرویو کے دوران نیتو کپور نے بتایا کہ میں نے ردھیما کو کہا کہ تمہاری ایک اور اور اولاد ہونی چاہیے اس پر ان کی بیٹی نے کہا کہ شوہر بھارت کو پسند نہیں، بھارت ساہنی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیتی سمارا کو بھائی بہن پسند نہیں۔

ردھیما نے کہا کہ سمارا جب سے پیدا ہوئی ہے میں اپنے بھائی کے بچے کو گود میں نہیں اٹھا سکتی، اگر سمارا موجود ہے تو آپ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا کو نہیں لے سکتے۔

رنبیر کی بہن نے اعتراف کیا کہ سمارا بہت جیلس ہوتی ہے، ان کی ماں نیتو نے کہا کہ تم بھی بچپن میں ایسی ہی تھی۔

نیتو نے بتایا کہ جب ردھیما بچی تھی اور رنبیر پیدا ہوا تو وہ بھی اپنے بھائی سے بہت جیلس ہوتی تھی اور بعض دفعہ اسے جھولے سے گرادیتی تھی، اس موقع پر ردھیما نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بھائی رنبیر کو چٹکی بھی کاٹتی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow