لندن میں پاکستانی اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

پاکستانی اداکارہ عظمیٰ حسن کے ساتھ لندن میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وہ نقدی اور اہم شناختی دستاویزات سے محروم ہوگئیں۔ عظمیٰ حسن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو واقعے سے آگاہ کیا کہ ان کا پرس، نقدی، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابیاں سب چوری ہوگئیں۔ […]

 0  1
لندن میں پاکستانی اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

پاکستانی اداکارہ عظمیٰ حسن کے ساتھ لندن میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وہ نقدی اور اہم شناختی دستاویزات سے محروم ہوگئیں۔

عظمیٰ حسن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو واقعے سے آگاہ کیا کہ ان کا پرس، نقدی، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابیاں سب چوری ہوگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ چوروں نے نہ صرف ان کا قیمتی سامان چوری کیا بلکہ ان کی مرحومہ والدہ کا شناختی کارڈ اور تصویر بھی لے کر فرار ہوگئے۔

اگرچہ عظمیٰ حسن نے تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ کس طرح ان کا قیمتی سامان چوری کیا گیا اور آیا انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی یا نہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈز کی تقریب لندن میں منقعد کی گئی جس میں عظمیٰ حسن سمیت دیگر بڑی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow