’ہماری بات طے ہے بس بارات لے کر آنا باقی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف اور زباب رانا کا سین مداحوں کو بھا گیا۔ ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف(ذیشان)، زباب رانا (شازما)، سحر افضل، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ’خود سر‘ کی […]

 0  8
’ہماری بات طے ہے بس بارات لے کر آنا باقی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف اور زباب رانا کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف(ذیشان)، زباب رانا (شازما)، سحر افضل، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی دو قسطیں نشر کی جاچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ذیشان کزن شازما کے گھر پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری بات تو پہلے سے ہی طے ہے اب تو بس بارات لے کر آنا باقی ہے اور تم جانتی ہوں میں نے امی سے ہمارے بارے میں بات کرلی ہے اور وہ بہت جلد خالہ جان سے بات کرنے والی ہیں۔‘

وہ شازما سے کہتے ہیں کہ ’بس اب شادی کی تیاریاں شروع کرو۔‘ شازما کہتی ہیں کہ ’مگر، وہ کہتے ہیں اگر مگر کچھ نہیں تم نے کہا تھا کہ اس گھر سے صرف ایک ہی لڑکی دلہن بن کر جائے گی تو بس میری دلہن بن کر گھر پر آنے کی تیاری شروع کردو۔‘

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ پیر سے جمعے کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہمایوں اشرف اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ زباب رانا نے ’وہ پاگل سی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow