وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟

ماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بہترین صحت کیلیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رات کی نیند کی ضرورت کو لازمی پورا کریں۔ بھرپور نیند جسمانی صحت کی بہتری کیلئے تو ہے لیکن ساتھ ہی حیرت انگیز طور پر ہمارے وزن کی زیادتی کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ اس حوالے […]

 0  3
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟

ماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بہترین صحت کیلیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رات کی نیند کی ضرورت کو لازمی پورا کریں۔

بھرپور نیند جسمانی صحت کی بہتری کیلئے تو ہے لیکن ساتھ ہی حیرت انگیز طور پر ہمارے وزن کی زیادتی کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی وزن میں کمی کی رفتار کو روک سکتی ہے، جبکہ نامکمل نیند اور جسم کے تھکے رہنے سے وزن میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

سردیوں کے موسم گرما کی آمد آمد ہے اور اگر ایسے میں آپ اپنا جسمانی وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو بھرپور اور پُرسکون نیند کی اوقات میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

موسمِ گرما کو وزن کم کرنے کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے، اس دوران لوگ پہلے سے کئی گنا زیادہ خود کو متحرک رکھنے اور سخت محنت کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جسم کا وزن بڑھتے ہوئے اس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا جبکہ وزن کم کرنے میں اچھی خاصی سخت محنت لگتی ہے اور اس تگ و دو میں لاکھوں افراد شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ورزش کے معمولات کے علاوہ بہت سے اور عوامل بھی ہیں جو وزن کے بڑھنے اور یا کم ہونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ان عوامل میں سے ایک نیند ہے، مناسب نیند آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے جبکہ نامناسب نیند ذہنی تناؤ سمیت پیٹ پر چربی اور وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپ کے وزن کے کم ہونے کی رفتار کو سست کرکے آپ کا چند کلو وزن بڑھا سکتی ہے۔

طبی و غذائی ماہر نمی اگروال کا کہنا ہے کہ سخت محنت، ورزش اور بہتر خوراک کے باوجود وزن کم نہ ہونے کے نتیجے میں آپ کی نیند قصوروار ہو سکتی ہے۔

ماہر صحت کے مطابق 3 طریقوں سے نیند کی کمی جسمانی وزن کو متاثر کرتی ہے۔ جس میں سرفہرست چربی کا ذخیرہ، بڑھا ہوا کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) اور میٹابولزم کی خرابی شامل ہے۔

چربی کا ذخیرہ:

غذائیت کی ماہر نمی اگروال کے مطابق جب آپ پرسکون اور بھرپور نیند سے محروم رہتے ہیں تو آپ کا جسم توانائی کے لیے چربی جلانے کے بجائے جمع کرنا شروع کر دیتا ہے، اس کے نتیجے میں آپ ایک دن میں کم کیلوریز جلا سکتے ہیں۔

کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی بڑھی ہوئی سطح :

نیند کی کمی جسم میں کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح کو بڑھا سکتی ہے، ہائی کورٹیسول کی سطح وزن میں کمی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے، یہ آپ کو ضرورت سے زیادہ کیلوریز کے استعمال کی جانب راغب کر سکتی ہے۔

میٹابولزم کی خرابی :

میٹابولزم آپ کے جسم میں وہ شرح ہے جس کی بنیاد پر آپ کا جسم کیلوریز جلاتا ہے۔صحت مند (تیز) میٹابولزم کا مطلب زن میں بہتر انداز میں کمی ہے۔ نیند کی کمی آپ کے میٹابولک ریٹ کو سست کر سکتی ہے اور آپ کے لیے وزن کم کرنا مشکل بنا سکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران نیند کو اولیں ترجیح دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow