مشہور بھارتی اداکار کی بیوی نے خاتون کے خلاف مقدمہ کیوں درج کروایا؟

مشہور و معروف بھارتی اداکار کی بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہونے کی دعویدار خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہونے کا […]

 0  5
مشہور بھارتی اداکار کی بیوی نے خاتون کے خلاف مقدمہ کیوں درج کروایا؟

مشہور و معروف بھارتی اداکار کی بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہونے کی دعویدار خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

تازہ ترین کے مطابق روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے اپرنا ٹھاکر کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں پریتی نے الزام لگایا ہے کہ اپرنا نے انھیں دھمکی دی ہے اور ان سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اپرنا کے انڈرورلڈ کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس نے کشن کو عصمت دری کے فرضی کیس میں پھنسانے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پریتی کا مزید کہنا تھا کہ جب مذکورہ خاتون کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اس نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کی اور کشن پر جھوٹے الزامات لگائے۔

اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اپرنا ٹھاکر نامی خاتون کی شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں اور اس کے شوہر کا نام راجیش سونی ہے جس سے خاتون کی ایک 27 سالہ بیٹی اور 25 سالہ بیٹا ہے۔

اس خبر کے حوالے سے جب اداکار و سیاستدان کشن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون نہیں اٹھایا اور ٹیکسٹ پیغام بھیجا کہ ہو الیکشن میں مصروف ہیں بعد میں بات کریں گے۔

واضح رہے کہ لکھنؤ کی ایک خاتون اپرنا ٹھاکر نے حال ہی میں اداکار و سیاست دان روی کشن کے خلاف الزامات لگائے ہیں۔ لکھنؤ میں پریس کانفرنس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کشن ان کی بیٹی اور اپنی دوسری شادی کو سماجی اور عوامی طور پر قبول نہیں کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow