’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے دپیکا پڈوکون کی تصویر وائرل
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپا رازی فوٹو گرافرز نے دپیکا پڈوکون کو روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے دیکھا […]
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپا رازی فوٹو گرافرز نے دپیکا پڈوکون کو روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے دیکھا اور تصویر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی۔
فلم ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو مداحوں کو اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔
اس پوسٹ میں دپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں ستمبر 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
وائرل تصویر کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح حیران ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ کیا دپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں؟
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی ثابت کرتا ہے کہ دپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں بلکہ سروگیسی کے عمل کے ذریعے والدہ بننے والی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟