سوناکشی سنہا کی ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘میں سوناکشی سنہا، رتیش دیش مکھ، ثاقب سلیم ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12 جولائی کو زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی […]

 0  2
سوناکشی سنہا کی ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘میں سوناکشی سنہا، رتیش دیش مکھ، ثاقب سلیم ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12 جولائی کو زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی اتر پردیش کے متھرا ضلع کے رتوڈی گاؤں میں قائم، ‘کاکوڈا’ ایک رسم کے گرد گھومتی ہے جس نے گاؤں کو برسوں سے دوچار کر رکھا ہے۔

اس سے قبل سوناکشی نے فلم کا پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ  اندرا نامی کردار میں اندھیرے میں ہاتھ میں شماع جلائے کھڑی ہیں جبکہ ان کے چہرے پر خوف واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ،’اندرا بھوتوں پر یقین نہیں رکھتیں، لیکن کاکوڈا کا غصہ بہت ذاتی ہونے والا ہے۔ کیا وہ اس تباہی سے بچ سکتی ہیں؟

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا حال ہی میں ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow