فیروز خان اور پورے خاندان پر کالا جادو کروایا گیا، والدہ کا انکشاف

اداکار فیروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ کالے جادو کے اثرات نے ان کے خاندان کو تباہ کردیا۔ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پورے گھر پر بہت سارے جادو ٹونے ہوئے ان کی حقیقت یہ ہے کہ کبھی […]

 0  0

اداکار فیروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ کالے جادو کے اثرات نے ان کے خاندان کو تباہ کردیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پورے گھر پر بہت سارے جادو ٹونے ہوئے ان کی حقیقت یہ ہے کہ کبھی گھر میں لیموں سوئیاں چبھی ہوئی پھینک دی گئی کبھی پتلا بنا ہوا پھینکا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ڈھیر سارے تعویز بنا کر لائے گئے، یہ سمجھ نہیں آیا کہ کون لایا اور کیسے لایا کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا ہے کہ کس نے پھینکے اور رکھے۔

اداکار کی والدہ کے مطابق جب جب میرے گھر پر جادو ہوا تو فیروز کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی ابھی چھ ماہ قبل گھر میں آخری جادو کروایا گیا لیموں میں گیارہ سوئیاں ٹھونسی ہوئی تھی اس کے دوسرے دن ہی فیروز کے والد کی طبیعت بگڑ گئی اور چھ ماہ بیمار رہنے کے بعد موت کے منہ سے واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بال اتر گئے تھے فیروز عجیب و غریب حرکتیں کرنا شروع ہوگیا اس کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

فیروز کی والدہ نے کہا کہ جادو کرنے والوں کو یہ سب کرکے سوائے گناہ کے کیا ملتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow