زندگی جینے کے لیے پیار زیادہ ضرور ہے یا پیسہ؟ معصومہ کیا سوچتی ہے؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، نعمان اعجاز اور حریم فاروق کی جاندار اداکاری مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ سپرہٹ ڈرامے بسمل کی گزشتہ قسط میں معصومہ (حریم فاروق) جو کہ حاملہ ہیں وہ اکیلی ہی سیرسپاٹے کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے شوہر توقیر تاثیر […]

 0  0

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، نعمان اعجاز اور حریم فاروق کی جاندار اداکاری مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

سپرہٹ ڈرامے بسمل کی گزشتہ قسط میں معصومہ (حریم فاروق) جو کہ حاملہ ہیں وہ اکیلی ہی سیرسپاٹے کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے شوہر توقیر تاثیر (نعمان اعجاز) کا پیسہ بے دریغ لٹارہی ہوتی ہیں، وہ مہنگے برانڈ کے کپڑوں کی خریداری کرتی ہیں، مہنگے ترین ریسٹورنٹس میں جاتی ہیں۔

راحت فتح علی کے بیٹے کی آواز میں ’بسمل‘ کا او ایس ٹی مداحوں کو بھا گیا

ڈرامے کے ایک سین میں معصومہ کو ریسٹورنٹ میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے، اس دوران وہ عمدہ کھانا تناول کرتے ہوئے اپنے خیالوں میں کھو جاتی ہے۔

معصومہ اپنے خیالوں میں کہتی ہے ’پیار نہ سہی پیسہ ضرور مل گیا، اور زندگی گزارنے کے لیے پیار نہ بھی ملے تو پیسہ بھی کافی ہوتا ہے!‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

خیال رہے کہ بسمل ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی ہے اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے، اس ساری صورتحال کو کافی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق اور نعمان اعجاز کے علاوہ دیگر اداکاروں میں سعد قریشی، سویرا ندیم، مہربانو اور شاہین خان شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow