کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

کینسر کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے دنیا بھر سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کے نام خاص پیغام جاری کیا ہے۔  اداکارہ حنا خان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اس حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کرکے اس جنگ کو […]

 0  4
کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

کینسر کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے دنیا بھر سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کے نام خاص پیغام جاری کیا ہے۔

 اداکارہ حنا خان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اس حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کرکے اس جنگ کو لڑ کر جیتنے کیلئے پُرعزم ہونے کا ارادہ کیا تھا۔

حنا خان کی اس پوسٹ کے بعد اس مشکل وقت میں دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بے انتہا محبت دی جارہی ہے اور معروف شخصیات بھی اداکارہ کیلئے دعاگو ہیں۔

اس محبت پر حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے اپنے فینز اور قریبی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ حنا خان نے لکھا کہ ’ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کی جانب سے اس قدر محبت مل رہی ہے اور یقین جانیں کہ مجھے اندازہ ہی نہیں کہ میں اس سب کے قابل کیسے بنی، آپ سب کی محبت نے مجھے جذباتی کردیا ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اور مداحوں نے مجھ سے محبت کے ساتھ رابطہ کیا، ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو میں جانتی بھی نہیں اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے بات کی۔

’’میرا انسٹاگرام اور واٹس ایپ سب کے پیغامات سے بھر چکا ہے اور میری کوشش ہے کہ سب کو جواب دے سکوں، کینسر کے مرض سے ماضی میں جنگ لڑنے والوں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا، آپ سب کی محبت، احساس اور ہمدردی کا قرض میں کیسے اتار سکوں گی نہیں جانتی، میں بے انتہا شکرگزار ہوں اور آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا دل کس قدر خوش ہے، آپ سب میری زندگی میں ایک نعمت جیسے ہیں‘‘۔

حنا خان نے کہا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کونے کونے سے ملنے والی محبت نے میرا دل جیت لیا ہے ، میری صحت کیلئے دعا کرنا، میری صحتیابی کیلئے پُرامید رہنا اور محبت سے بھرے پیغامات اور پھول بھیجنے کیلئے شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ یہ سب میرے لیے کتنا خاص ہے، پوری دنیا میں میری ایکسٹینڈڈ فیملی میری اچھی صحت کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے، آپ سب کے پاس میرا دل ہے، آپ سب کیلئے بہت سارا پیار‘۔

واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں، حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow