حمیرا چنا کا بجلی کا بل کتنے کا آیا؟ گلوکارہ دنگ رہ گئیں

پاکستان کی شوبز کے فنکار اور گلوکار بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر پریشان ہوگئے، بجلی کے بھاری بلوں نے فنکاروں کو بھی بولنے پر مجبور کردیا۔ گلوکارہ حمیرا چنا بھی بجلی کا بھاری بل دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئیں۔ گلوکارہ نے کہا کہ ملک کے حالات اچھے […]

 0  2
حمیرا چنا کا بجلی کا بل کتنے کا آیا؟ گلوکارہ دنگ رہ گئیں

پاکستان کی شوبز کے فنکار اور گلوکار بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر پریشان ہوگئے، بجلی کے بھاری بلوں نے فنکاروں کو بھی بولنے پر مجبور کردیا۔

گلوکارہ حمیرا چنا بھی بجلی کا بھاری بل دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئیں۔ گلوکارہ نے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں، ساتھ ہی فنکاروں کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں، بجلی کے بل آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

حمیرا چنا نے کہا کہ صرف رات میں ایک اے سی چلتا ہے، دن کے اوقات میں بل کے ڈر اور خوف کے سبب اے سی نہیں چلاتی، پھر بھی بجلی کا بل 60 ہزار روپے کا آیا ہے۔

گلوکارہ نے حکامِ بالا سے گزارش کی کہ فنکاروں کے لیے تھوڑی رعایت کی جائے اور بلوں میں ریلیف دیا جائے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فنکاروں کے بجلی کے بلوں میں رعایت دے، حکومت کو فنکاروں کے ساتھ سب کا احساس کرنا بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف سینئر اداکار راشد محمود بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے پریشان اور شدید غصے میں حکمرانوں پر اختیار پر برس پڑے تھے۔

اداکار راشد محمود نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ 701 یونٹ استعمال کرنے پر 35 ہزار سے زائد بجلی کا بل موصول ہوا ہے، آپ سب کو علم ہوگا کہ مجھے چار مرتبہ دل کا دورہ پڑا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے چاروں بار نئی زندگی دی، اب میں اللہ سے کہتا ہوں کہ اے اللہ! آپ نے مجھے یہ زندگی کیوں دی؟۔

’میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں‘ اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر حکمرانوں پر برس پڑے

اداکار کا کہنا تھا کہ کیا میں صرف یہ دیکھنے کے لیے زندہ تھا؟ اللہ نے مجھے کیوں بچایا؟ یہاں لاہور میں ہم اداکاروں کو کوئی کام نہیں دیتا، گزشتہ کئی عرصے سے مجھے کوئی کام نہیں ملا، میں یہ بل کیسے ادا کروں، یگر شعبہ جات کی فلاح کے لیے اعلانات کئے جا رہے ہیں فنکاروں کی فلاح کے لیے کون کام کرے گا؟۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow