زویا ناصر سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر برس پڑیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’ابیرا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سوشل میڈیا انفلوئنسر سے متعلق سوال […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’ابیرا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سوشل میڈیا انفلوئنسر سے متعلق سوال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوانوں کو ایسی زندگی دکھا رہے ہیں جو حقیقی نہیں ہے۔

زویا ناصر نے کہا کہ انفلوئنسرز کی جانب سے میڈیا پر جو چیزیں دکھائی جاتی ہیں وہ ان کی اپنی زندگی کی حقیقی عکاسی نہیں ہوتیں، یہ لوگ دنیا کو اپنی جعلی زندگی دکھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انہیں تو صرف ویوز اور لائیکس چاہیے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہاں یہ ناظرین پر منحصر ہے کہ وہ کسی کا مواد دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن وہ محسوس کرتی ہیں کہ متاثر کن افراد کو اس مواد کے بارے میں سچا ہونا چاہیے جو وہ بنا رہے ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: اداکارہ زویا ناصر نے اپنی تلخ زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے کہا تھا کہ 19 برس میں میری طلاق ہوگئی تھی میں شادی کے بعد اسی بات سے ڈرتی تھی کہ میری طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔

زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا تھا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ سے غلطی ہوگئی مگر ایسا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے نے میری زندگی مزید مشکل بنادی تھی۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ اور ’دل ہی تو ہے‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow