راج کمار راؤ نے 300 روپے کی پہلی تنخواہ میں کیا خریدا تھا؟

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی تنخواہ 300 روپے ملی اور اس سے دیسی گھی خریدا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راج کمار راؤ نے کہا کہ مجھے ڈاس سکھانے کے عوض 300 روپے ملتے تھے لہٰذا پہلی بار مجھے تنخواہ ملی تو میرے خیال میں […]

 0  19

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی تنخواہ 300 روپے ملی اور اس سے دیسی گھی خریدا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راج کمار راؤ نے کہا کہ مجھے ڈاس سکھانے کے عوض 300 روپے ملتے تھے لہٰذا پہلی بار مجھے تنخواہ ملی تو میرے خیال میں یہ 50 روپے کے چھ نوٹ تھے اور میں بہت خوش تھا کیونکہ ان دنوں میرے گھر کے مالی حالات اچھے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تنخواہ گروسری خریدنے کے لیے استعمال کی اور سب کچھ خریدنے کے بعد میرے پاس کچھ پیسے رہ گئے تو میں نے ’دیسی گھی‘ خرید لیا کیونکہ روٹیوں پر گھی لگانا ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوا کرتی تھی۔

راج کمار راؤ کی اس تلخ حقیقت کو سننے کے بعد لاکھوں مداح ان سے اظہار ہمدردی جتاتے نظر آرہے ہیں۔

اداکار راج کمار راؤ کو آخری بار فلم ’مسٹری اینڈ مسز ماہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا جبکہ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ دونوں اب ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ میں شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow